شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی 2ہلاک‘ فوجی جوان شہید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ دتہ خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردون کی فائرنگ سے نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے۔32سال کا شہید عادل شہزاد مانسہرہ کے گائوں کریڑ کا رہائشی تھا۔شہید نائک عادل نے اہلیہ اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔