سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکی شرح میں 4.76 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوںکی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.925 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.747 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ کے مہینہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 7.17 فیصد کانمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، فروری کے مہینہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں کی جانب سے 421.99 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،مارچ کے مہینہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 452.27 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیاہے۔