بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے معاونین کی تقرری کالعدم قرار دیدی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی جام کمال کے معاونین خصوصی کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا۔ معاونین کو تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے علی احمد کاکڑ ایڈووکیٹ کی درخواست پر وزیراعلی کے معاونین خصوصی کے تقرر سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس کے تحت معاونین خصوصی ایکٹ 2018ء کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام معاونین خصوصی کی تقرری بھی غیر آئینی قرار دے دی ہے۔ تنخواہوں کے سوا تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔