• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکرونا فنڈ میں ایک ایک لاکھ عطیہ کرینگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز‘ افسران نے وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز اپنی تنخواہ سے ایک ایک لاکھ روپے کرونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے افسران اپنی 2 دن کی تنخواہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دیں گے۔ ہائیکورٹ کے گریڈ 17 سے 21 تک کے ایڈیشنل افسران بھی دو دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے کٹوتی رضاکارانہ طور پر ہوگی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین اپنی تنخواہ سے کٹوتی نہیں چاہتے وہ 13 اپریل تک تحریری طورپر آگاہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن