پی ٹی آئی رکن خیبر پی کے اسمبلی کے بھتیجے کی منگنی، مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑا دی گئیں
پشاور (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے رکن خیبرپی کے اسمبلی فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی فاصلے کے حکومتی اعلانات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ ایم پی اے فضل الہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ منگنی کی تقریب میں شریک لوگوں نے نہ تو سماجی رابطے کا خیال رکھا اور نہ ہی ماسک استعمال کیے۔ ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ منگنی کی تقریب مجبوری میں منعقد کی گئی، 30 سے 40 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ پختون روایات ہیں، منگنی کے لیے زبان دے چکے تھے، رشتہ پکا نہ کرنے پر ہمارے خاندانوں میں تعلقات خراب ہوجاتے ہیں۔