• news

وزارت خزانہ تقسیم‘ اقتصادی ڈویژن کوالگ وزارت کا درجہ دیدیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقتصادی ڈویژن کو علیحدہ وفاقی وزارت کا درجہ دے دیا گیا۔ پہلے وفاقی وزارت خزانہ 3 ڈویڑن پرمشتمل تھی جس میں خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور شامل تھے لیکن اب وزارت خزانہ کو 2 الگ وزارتوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد اقتصادی امور کو وفاقی وزارت کا درجہ دیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب وزارت خزانہ و ریونیو الگ وزارت ہوں گی جبکہ اقتصادی امور الگ وزارت ہوگی اور خسرو بختیار اب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن