اقطرکے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی،خلیجی ملک کوبرآمدات میں45.93 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) خلیجی ملک قطر کو جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں نمایاں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میںقطرکوبرآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 45.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اس عرصہ میں قطر کوپاکستانی برآمدات کاحجم 92.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 63.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔