ایران کیخلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے: حسن روحانی
تہران (این این آئی)ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا تسلسل انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ کی غذائی اور ادویات کی پابندی غذائی اور طبی دہشت گردی ہے۔ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں نے جو ادویات اور میڈیکل کی دیگر اشیا پر مشتمل ہے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام کو مسائل و مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ ادھر خامنہ ای نے کہا یونیسیف کا مشن ایران میں خاندانی نظام تباہ کرنا ہے ۔