• news

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کرونا وائرس کے باعث اگست 2021ء تک ملتوی

مونٹریال(سپورٹس ڈیسک) راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا 131 واں ایڈیشن عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ رواں سال اگست میں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شیڈول تھا۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کو آئندہ سال جولائی تک معطل کردیا گیا ہے۔ راجرز کپ ومبلڈن اوپن ٹینس کے بعد دنیا کا دوسرا قدیمی ٹینس ایونٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن