• news

کنٹرول لائن:پھر گولہ باری ،شہری زخمی:پاکستان کا بھارتی سفارتکار کو طلب کر کے احتجاج

تتہ پانی،اسلام آباد(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) لائن آف کنٹرول پرکشیدگی برقرار ہے۔ تتہ پانی گوئی سیکٹر میں پھر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری کوٹلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گولہ باری سے پورا سیکٹر لرز اٹھا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔ الف دین ولد فیروز خان ساکنہ کٹھار گوئی شدید زخمی ہوگیا۔ عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ادھر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں کہا گیا بھارتی اشتعال انگیزی سے معصوم شہری زخمی ہو ا ہے،بھارت نے رواں سال جنگ بندی معاہدے کی765بار خلاف ورزی کی۔

ای پیپر-دی نیشن