• news

محمد نگر: پی ٹی آئی کارکن قتل، انتظامیہ نے کرونا کے شبہ میں تدفین روک دی

محمدنگر (نامہ نگار) نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق ہونیوالے تحریک انصاف کے کارکن کو مقامی انتظامیہ نے کرونا وائرس کا مریض ظاہر کرکے لواحقین کو نماز جنازہ اور تدفین سے روک دیا۔ جبکہ مقتول کے پوسٹمارٹم کے بعد تھانہ میں مقدمہ بھی درج ہوا۔ لواحیقین کا احتجاج۔ مقتول مقامی صحافی زبیر خان کا ماموں تھا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کلالی کا رہائشی نظرجان خان عرف دودی خان اسلام آباد میں کاروبار کرتا تھا۔ وہاں پر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس کا باضابطہ پوسٹمارٹم کروانے کے بعد مقامی تھانہ میں قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا۔ اس کے باوجود مقامی اسسٹنٹ کمشنر رانا آفتاب احمد اور چیف افسر نوید احمد نے اسلام آباد سے میت آنے پر اپنے قبضہ میں لیکر اہل خانہ کے بغیر ہی نماز جنازہ اور تدفین کرکے گھر والوں کو ذہنی اذیت سے دوچار کردیا۔ مقامی صحافی زبیر خان نے بتایا کہ تھانہ میں مقدمہ کا نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر کو ملزمان کی جانب سے فون کال آنے پر تدفین نہ کرنے دی گئی انہوں نے کہاکہ تفتیشی افسروں کو اسسٹنٹ کمشنر سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہیے کہ ان کو کس نے کال کی۔

ای پیپر-دی نیشن