افغان حکومت نے کابل میں موٹر سائیکلوں کے استعمال پر پابندی لگا دی
کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت نے کابل میں موٹر سائیکلوں کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق زیادہ تر جرائم میں موٹر سائیکل پر سوار افراد ملوث ہوتے ہیں۔ جرائم کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا جبکہ ڈیلیوری رائیڈز کو پابندی سے استثنیٰ ہو گا۔