’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ سپین میں پاکستانی ڈرائیورز نے ٹیکسیاں ڈاکٹرز ‘ طبی عملے کیلئے وقف کر دیں‘ مفت سروس
بارسلونا (نوائے وقت رپورٹ) سپین میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے خدمت کی مثال قائم کر دی۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے اپنی ٹیکسیاں کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ڈاکٹرز اور طبی عملے وقت کر دیں۔ بار سلونا میں ہسپتال جانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو مفت سروس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔