حج ہو گا یا نہیں، فیصلہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گا،نورالحق قادری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور کاکہنا ہے کہ حج ہو گا یا نہیں فیصلہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گاسپریم کورٹ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کسی مقدمہ سے متعلق نہیں بلکہ کچھ وزارتی امور پر اٹارنی جنرل سے مشاورت کیلئے آ یا تھا سعودی عرب کے ساتھ مل کر کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں، حج ہو گا یا نہیں حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخر میں کریں گے،کوشش اور خواہش ہے کہ حج ہو تاہم سعودی حکومت بہت سے آ پشن پر غور کر رہی ہے ابھی کچھ بھی حتمی نہیں۔