• news

لکی مروت: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت پر پولیس ‘ لیویز‘ خاصہ دار فورس اہلکار برطرف

لکی مروت(آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالرئوف بابر قیصرانی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے چار سب انسپکٹرز اور چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت111پولیس، لیوی فورس اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ مذکورہ اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے خود یا ان کی بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غریب خاندانوں کے لئے مختص رقوم وصول کیں اور انکا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم وضبط سے متصادم تھا۔

ای پیپر-دی نیشن