• news

چین نے 5 لاکھ سے زائد این95 ماسک اور طبی سامان فراہم کیا،نیشنل کمانڈ سینٹر

اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیا اور ادویات فراہم کی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے۔چین کی جانب سے دی گئی امداد میں33 ہزار744 حفاظتی لباس اور10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔چین نے مشکل وقت میں 36 ونٹی لیٹرز، 180 تھرمومیٹراور100 تھرمل اسکینرز دیئے۔ 24 ہزار900 دستانے، 59 ہزار376 حفاظتی عینکیں بھی امداد کا حصہ تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے10 ہزارلیٹر سینی ٹائزر اور حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا۔چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق چین سے آنے والا سامان تمام صوبوں کو فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن