مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر گھر پر رہو کا پیغام
ریاض (نیٹ نیوز) مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر گھر پر رہو‘ کا پیغام درج کر دیا گیا۔ اقدام کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے گھر پر رہنے کی اہمیت کو اجاگر کنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مکہ کلاک ٹاور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کلاک ٹاور پر یہ پیغام درج ہے خلیک بالبیت یعنی گھر میں رہو۔ ٹاور کی تصاویر پر برج الساعتہ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا فارمز پر وائرل ہیں۔