• news

مریم نواز کی کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے معصوم بچے کی شہادت کی شدید مذمت

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ،مریم نواز نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ اور معصوم بچے کی شہادت کی شدید مذمت کی اور ہندوستانی فوج کی جانب سے نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہارکیا۔ یہاں سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پرمریم نوازشریف نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں نوازشریف کی دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے وژن پر عمل پیرا ہے ، انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں یاد رکھنے پر محمد نوازشریف ،شہباز شریف اور آپ کے شکرگزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن