• news

غزہ : اسرائیلی کشتیو ں کی فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر فائرنگ

غزہ (صباح نیوز)اسلحہ سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاحیا میں ساحلی علاقے میں تین کلومیٹر کے علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی ۔حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔اسی دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے کھیتوں میں کام کرتے کسانوں پر بھی فائرنگ کی ۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اسی طرح کے ایک حملے میں جنوبی غزہ میں خان یونس شہر کے مشرق میں زمین پر صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ کر دی۔قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیران اور ایک رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رملہ البیرہ میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے القدس سے بے دخل رکن محمد ابو طیر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران انہیں حراست میں لے لیا۔ادھر مغربی ر ملہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ابراہیم ابو رداحہ اور مشرقی القیلیہ کے عزون قصبے سے سابق اسیر احمد موسی، البیرہ سے شادی محمد حسانہ اور بیت لحم سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔قابض فوج نے 69 سالہ حماس رہ نما محمد ابو طیر کو اکتوبر 2010 کو القدس سے بے دخل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن