غریبوں کے گھروں تک راشن کی فراہمی احسن اقدام ہے:عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے ہٹ کر غریب عوام کی چھپ کر مدد کی جانی چاہئے شیخوپورہ کے مخیر حضرات نے غریب لوگوں کے گھروں تک راشن کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکھے تاکہ جلد سے جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے مختلف محلوں میں جاکر غریب نادار لوگوں کی دہلیز پر راشن فراہم کرنے کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں اپنے غریب نادار لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے ملک میں چاہے زلزلہ سیلاب یا دیگر کوئی قدرتی آفات آئے تو مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے یہاں خوراک کی کمی نہیں ہو نی چاہئے۔