ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی ڈی سی کمپلیکس کا دورہ، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی ڈی سی کمپلیکس کا دورہ ‘مختلف برانچوں میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر اور سپرنٹنڈنٹ محمداسلم کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کا تفصیلاً دورہ کیا اور تمام برانچوں میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلحہ برانچ ، ڈیری برانچ ، جنرل برانچ ، کیئر ٹیکر برانچ ، کالونی برانچ ، ڈومیسائل برانچ ، ڈی سی عدالت، اے ڈی سی آر آفس و عدالت ، اے سی آفس اورڈی سی کمپلیکس میںدفاتر ، پارکنگ ایریا اور لان وغیرہ صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔