• news

کرونا، سندھ اور خیبر پی کے میں مزید 10 جاںبحق

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ ( وقائع نگار خصوصی+ خصوصی نمائندہ +سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اب تک6424 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 117 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز273 نئے کیسزاور10 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں اور سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 150 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق کردی گئی۔ وزیر اعلی سندھ نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اب تک 16 ہزار 26 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 150 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 1668 تک پہنچ گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے سندھ میں مزید 6 اموات کی تصدیق کی اور بتایا کہ صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔ مزید برآں مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 133 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ادھر پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 71 کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد صوبے میں متاثرین 3 ہزار سے تجاوز کرگئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ صوبے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزارایک سو 43 ہوگئی۔ ان کیسز میں 701 زائرین مرکز، ایک ہزار 91 رائے ونڈ سے منسلک، ایک ہزار 133 عام شہری اور 91 قیدی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 28 اموات جبکہ 508 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے فوکل پرسن زین رضا نے ٹوئٹ کے ذریعے صوبے میں مزید 47 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد متاثرین کی تعداد 912 ہوگئی۔انہوں نے کورونا کے مزید 4 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ یہ اموات پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں ہوئیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں مزید 29 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ بعد ازاں ترجمان نے صوبے میں مزید 4 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 281 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 کیسز سامنے آگئے۔ ان 9 نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرین کی تعداد 131 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 46 ہوگئی۔ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 2 روز سے کیسز کی تعداد میں کافی بہتری نظر آرہی ہے اور وہاں مزید صرف ایک کیس سامنے آیا۔اس ایک نئے کیس کے بعد علاقے میں متاثرین کی تعداد 234 تک پہنچ گئی۔این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچا کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ۔یہ فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی اور کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے کیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ باقی تمام حفاظتی سامان پاکستان میں تیار ہو رہا ہے۔ این 95 ماسک کی اپریل کے مہینہ سے ایک لاکھ پیدوار شروع ہو جائے گی۔ مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق سپلائی فراہم کرنے والے لوکل مینوفیکچرز اور و ونڈرز ہماری اولین ترجیحی ہیں۔اگر کوئی کمپنی لوکل سطح پر این 95 ماسک بنانا چاہے تو اس کو سپورٹ کیا جائے گی۔ میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام سیکٹرزکی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملازمین کا خیال رکھیں،ملک میں اب تک 73 ہزار 439 کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں44افرادوینٹی لیٹرزپرہیں۔ 54 فیصدکیسز لوکل ٹرانسمٹڈ کیسزہیں، ۔ہمارے تخمینے کے مطابق آج تک 216اموات ہونے کاامکان تھا۔پاکستان میں آج 16ہزار387افرادمختلف قرنطینہ میں موجودہیں۔ معاون خصوصی صحت ظفر مرزانے کہاکہ ہمارے تخمینوں کیمطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے۔صنعتیں کھولنیکایہ مقصد نہیں ہے کہ بے احتیاطی شروع کردی جائے۔کیسزکم ہونے کامطلب یہ نہیں کہ احتیاط کادامن چھوڑدیں۔دیگرملکوں کی نسبت ہمارے کیسزکم ہیں،حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا،تمام گائیڈلائنز ویب سائٹ پر موجود ہیں،دکانوں میں ہجوم نہ ہو، خریدار اسکریننگ کے بعد اندرداخل ہوں، کارخانوں میں مالک اور ملازمین کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، فیکٹری اوردکان مالکان کواپنے ملازمین کی صحت کاخاص خیال رکھنا ہے۔ سماجی میل جول کے حوالے سے ہم سب کوگائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔واشنگٹن‘ ووہان‘ لندن (شنہوا+ نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 802 ہو گئی۔ صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 386 ہو گئی۔ جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 20 لاکھ 35 ہزار 737 ہو گئی۔ امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1556 افراد ہلاک ہوئے۔ مجموعی تعداد 27 ہزار 176 ہو گئی۔ جبکہ 5443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں 1438‘ سپین میں 324 ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی تعداد 18579 ہو گئی۔ اٹلی میں 578 ہلاکتیں ہوئیں۔ مجموعی تعداد 21 ہزار 645 ہو گئی۔ برطانیہ میں کرونا سے 761 اموات ہوئیں۔ مجموعی تعداد 12 ہزار 868 ہو گئی۔ بیلجیئم میں کرونا سے اموات 283 ہوئیں۔ مجموعی تعداد 4440 ہو گئی۔ نیدرلینڈ میں کرونا سے 189 اموات ہوئیں۔ مجموعی تعداد 3134 ہو گئی۔ سویڈن میں کرونا سے 170 افراد ہلاک ہوئے۔ مجموعی تعداد 1203 ہو گئی۔ ایران میں گزشتہ روز 194 اموات ہوئیں مجموعی تعداد 4777 ہو گئی۔ فرانس میں گزشتہ روز 1438 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔ مجموعی تعداد 17167 ہو گئی۔ وسطی چین کے صوبہ ہوبے کے صدر مقام ووہان میں وباء ختم ہونے پر عارضی ہسپتال کی سرگرمیاں بدھ کے روز بند کر دی گئی ہیں۔ ووہان لے شین شان (تھنڈر گاڈ مانٹین) ہسپتال نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے10یوم میں تعمیر کیا گیا تھا۔ قومی صحت کمیشن کے عہدیدار جیا یا ہوئی نے 11اپریل کو کہا تھا کہ ہو شین شان اور لے شین شان ہسپتالوں میں موجود نوول کرونا وائرس کے مریضوں کو بہترین سہولیات کیلئے 15اپریل تک ووہان کے 4بڑے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جائے گا، جیا نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ شہر میں بہترین طبی سہولیات کے حامل 4 ہسپتالوں میں مریضوں کا موثر علاج معالجہ ہوگا۔ مقامی محکمہ صحت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں منگل کے روز نوول کرونا وائرس کا کوئی نیا مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن