• news

مفتی منیب سے رابطہ، مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے معاملہ کا اتفاق رائے سے حل نکالا جائے: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری نے 18اپریل کی میٹنگ کے حوالے سے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے رابطہ قائم کیا تاکہ اتفاق رائے سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ مفتی منیب الرحمن نے ان کے جذبے کی تحسین کی اور کہا ہم اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ہر معقول بات سننے کے لیے تیار ہیں۔ وعدے کے باوجود صوبائی حکومت نے کراچی اور سندھ میں علماء کے خلاف ایف آرز درج کیں ‘ ایسے میں لوگ حکمرانوں پر کیسے اعتبار کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا موقف درست ہے، متوازن ہے اور ملک کے معروضی حالات کے مطابق ہے۔فیصلے جذباتی نہیں ہونے چاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں۔ علماء ملک میں انتشار نہیں چاہتے ،وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے معاملے کا اتفاق رائے سے حل نکالا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن