ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو 80 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرضہ دیدیا
اسلام آباد (نمائند خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے ئپاکستان کو 80 لاکھ 20 ہزار ڈالرز قرضہ دے دیا۔ یہ قرضہ پنجاب میں نظام آبپاشی کی بہتری پر خرچ ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے زراعت کیلئے پنجاب میں پانی کی فراہمی بہتر ہو سکے گی۔ معاہدے پر کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے دستخط کئے۔ جہلم کینال‘ ڈیرہ غازی خان کینال سسٹم کو بہتر کیا جائیگا۔ رسول قادر آباد اور قادر آباد بلوکی کینال کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ اے ڈی بی سے ملنے والی رقم سے گریٹر تھل کینال کو بھی بہتر کیا جائیگا۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رودکوہی کو روکنے میں مدد ملے گی۔