آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 450ملین ڈالر کی تیسری قسط اور کروناسے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40کروڑ کے اضافی پیکج کی منظوری آج دیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈآج پاکستان کیلئے کرونا وائرس اور معاشی دبائو کے حل کیلئے 1ارب40کروڑ ڈالر کے اضافی پیکج اور موجودہ6ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی قرض پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے قرض کی تیسری قسط 450ملین ڈالر کی منظوری دے گا ، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ سے اضافی طور پر1ارب 40کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور اس اضافی پیکیج کی منظوری سے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا مجموعی پروگرام 6ارب ڈالر سے بڑھکر7ارب40کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گا ،آئی ایم ایف کے زیگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس پر غور کے بعداہداف کو پورا کرنے کیلئے نئی ڈیڈ لائینز طے کی جائیں گی ۔