• news

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے 6 بڑے ائیرپورٹس کھول دیئے گئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے ملک کے 6 بڑے ائیر پورٹس کھول دیئے گئے اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویڑن معید یوسف نے کہا تھا کہ ان ائیرپورٹس کو 15 سے 18 اپریل تک بیرون ممالک پاکستانیوں کو لانے کے لیے کھولا گیا ہے جن پر صرف بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جائے گی، اور پھر انہیں ائیرپورٹ اور ملحقہ ہوٹلوں میں 48 گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا تھا کہ کھولے گئے ائیرپورٹس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد اور ملتان کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔واضح رہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک میں پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت قومی ائیرلائن کی مختلف پروزایں 19 اپریل تک مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس وطن لائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن