بھارت کا جنگی جنون: امریکہ سے جدید میزائل، تارپیڈوز خریدے گا
واشنگٹن(کے پی آئی ) کرونا وائر س کے باوجودبھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ امریکا سے جدید میزائل خرید لیے جبکہ پینٹاگون نے ساڑھے 15کروڑ ڈالر کے جدید میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون اور محکمہ خارجہ نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ اس نے ساڑھے15کروڑ ڈالرز کے عوض جدید میزائل اور تارپیڈو بھارت کوفروخت کرنے کی منطوری دیدی ہے۔ پینٹا گون نے اس سے پہلے بھی کانگریس کو تارپیڈو کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کیا تھا۔