• news

کرونا وائرس قدرتی ہے، چین کی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا: سربراہ امریکی فوج

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ کرونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ نے کہا کرونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا، میڈیا پر اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا جنرل انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا جو کسی نتیجے پر نہیں پہنچے مگر ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونیکی جانب اشارہ کرتے ہیں، شواہد سے پتہ چلتا ہے۔وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کانام دیا تھا جب کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسے ووہان وائرس کا نام دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن