چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ترقی پذیر ملکوں کیلئے نئے جامع معاشی پلان کی ضرورت ہے: شاہ محمود
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ لی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں وزراء خارجہ کے مابین کرونا وبائی صورتحال‘ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا وباء نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ جی 20 فورم کی طرف سے واجب الادا قرضوں میں سہولت کی فراہمی کے معاملے کو زیرغور لانا قابل تحسین ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کیلئے نئے جامع معاشی پلان کی ضرورت ہے۔ دونوں وزراء خارجہ میں کرونا سے نبردآزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔