• news

حفاظتی سامان فراہم نہ کرنے پرڈاکٹرزکرونا کا شکار ہوئے:جاوید لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر وقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس اور دیگر چیزیں فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کئی ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں حکومت نے ابھی تک قوم کی فلاح کیلئے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی مذموم کوشش ہے حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے غریب،نادار اور مستحقین طبقہ بُری طرح پس رہا ہے جبکہ حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن