آئی جی کے حکم پر پنجاب بھر میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی جاری
لاہور(نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پرکورونا لاک ڈاؤن کے دوران اْمڈ آنے والے گداگر مافیاکیخلاف پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک 2205 گداگروں کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے جن میں 1862مرد اور293 خواتین کے علاوہ50 بچے بھی شامل ہیں 657مقدمات درج کئے گئے جبکہ2071افراد کو وارننگ دیکر چھوڑا گیا آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تمام فیلڈ افسران کو کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے بردہ فروش اور پیشہ ور بھکاری کسی رعائت کے مستحق نہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیموں کے ساتھ مل کربھی کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔