تلخ کلامی پر نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیا گیا،نعش کھیت میں پھینک دی
فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڑ کی آبادی چک نمبر 35میں گھور کردیکھنے اور تلخ کلامی کے تنازعہ پر نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے اپنے محلہ دار 22سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا بصرہ کالونی کا رہائشی محمدحنیف کا22سالہ بیٹا محمدرفیق کی چند روز قبل اپنے محلہ دار اظہرشاہ کے ساتھ کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر اظہر شاہ نے اسے دھمکی دی کہ آپ کو اس کا مزہ چکھادونگا،اس سلسلہ میں اظہر شاہ نے ساتھیوں کی مدد سے محمد رفیق کو ویران جگہ پر لیجاکر گولی مار کر ہلاک کرکے اس کی نعش کھیت میں پھینک دی اور فرار ہوگئے۔