پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں:جاوید لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے طلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ مختلف جماعتوں سے لوٹے اکٹھے کرکے اور وفاداریاں تبدیل کرکے یہ جماعت بنائی گئی جس کی وجہ سے یہ لوگ ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ عوام کے مسائل کا حل عدم اعتماد یا مائنس عمران خان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت میڈیا گروپ شیخوپورہ ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ،وقاص چوہان سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔