تمام ارکان پارلیمنٹ کا کرونا ٹیسٹ کرایا جائے: ڈپٹی چیئرمین سینٹ
اسلام آباد( آن لائن ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرانے کا پابند بنایا جائے اور ٹیسٹ کی بنیاد پر ہی اراکین کو پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت دی جائے۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اس ضمن میں اپنی تمام تجاویز سینیٹ کی ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے رکھ دی ہیں۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں گیاور اس کے بعد ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے۔تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سب اقدامات ہمیں ہماری پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے کرنا ضروری ہیں، اس لئے ہر رکن پر لاز م کر دیا جائے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیا ور اس کے بغیر پارلیمنٹ میں داخل نہ ہو۔ان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن پارلیمنٹ کورونا ٹیسٹ کے بغیر پارلیمنٹ میںد اخل ہونا چاہتا ہے تو اسے روکا جائے اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔