• news

پنڈی بھٹیاں: امداد میں خورد برد‘ احساس سنٹر بند رہے‘ کرپٹ عملہ دوبارہ تعینات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) احساس سنٹر پر کرپشن ثابت ہونے کے باوجود کرپٹ عملہ دوبارہ تعینات ہو گیا۔ جلالپور بھٹیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم احساس سنٹر پر دو مستحق خواتین جنت بی بی اور پورا بی بی کی امدادی رقم میں خوردبرد ہوئی جس میں فرنچائزر مینجر خالد محمود کیخلاف مقدمہ درج ہوا اور وہ گرفتار بھی ہوئے لیکن اس واردات میں ملوث آصف علی اور ستارہ کنول کو چھوڑ دیا گیا۔ جس پر آج جلالپور بھٹیاں سمیت تحصیل پنڈی بھٹیاں کے تینوں احساس سنٹر بند رہے۔ مستحق خواتین کا مطالبہ تھا کہ نیا عملہ تعینات کیا جائے لیکن آصف علی اور میڈم ستارہ کنول سمیت دیگر اسی عملہ کو تعینات کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن