ایوارڈ یافتہ فلم ساز حسن عقاد نے طبی عملے کی مدد کیلئے کلینر کی نوکری کر لی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) شامی نژاد 32 سالہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز حسن عقاد اس وقت برطانیہ کے محکمہ صحت میں طبی عملے کی مدد کیلئے ایک کلینر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 5 سال قبل برطانیہ پہنچنے والے حسن عقاد نے لوگوں سے اپیل کیہے مشکل کی اس گھڑی میں وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔