کاروبار کھولنے کا مطالبہ‘ تاجروں سے مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے غور کیلئے آج تک کا وقت مانگ لیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کرونا کے باعث بند کاروبار کھولنے سے متعلق حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ صدر سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت نے مزید ایک دن غور کیلئے مانگا ہے ہم آج ہی کاروبار کھولنا چاہتے ہیں۔ تاجر تنظیموں کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا صوبائی وزراء سعید غنی‘ مرتضیٰ وہاب ناصر حسین شاہ اور تاجروں کا سندھ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے پر بات چیت کی گئی۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ ایس او پی کے تحت چھ گھنٹے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ رمضان میں بھی کاروبار اس او پی کے تحت کھولنے دیا جائے۔ سعید غنی کے کہاکہ تاجروں کے مطالبات وزیراعلیٰ تک پہنچائیں گے۔