جاپان کا پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جاپان نے افغان مہاجرین کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ جاپان کے سفیر برائے پاکستان کیتسوری مٹسووا نے شہریار آفریدی سے ملاقات کی جس میں امداد کا اعلان کیا گیا۔ امداد کا اعلان دو ہفتے قبل شہریار آفریدی کی افغان مہاجرین کیلئے امداد کی درخواست پر کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ کرونا وبا میں جاپان پاکستانی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہر ماہ 60ہزار افغانیوں کو مفت ویزے دیتا ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان خیبر پی کے کے ترقیاتی عمل میں آئندہ بھی پاکستان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ جاپان افغانستان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔