• news

نوشہرو فیروز: گھر میں آتشزدگی‘ 2 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

نوشہرو فیروز(صباح نیوز) نوشہروفیروز میں آگ سے جھلس کر 2بچے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے ٹہاروشاہ میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کرنالی محلہ میں گھر کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جاں بحق بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال تک تھی۔ گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ بچوں کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر ٹہاروشاہ منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن