سیالکوٹ: کرونا سے جاں بحق محلہ اسلام آباد کا رہائشی مسعود سپرد خاک
سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی کرونا وائرس کا ساٹھ سالہ مریض میو ہسپتال لاہور دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ اسلام آباد کا رہائشی ساٹھ سالہ مسعود ولد عبدالحمید میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا جہاں اسے کرونا وائرس ہوا تھا۔ چند روز قبل اس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ گزشتہ روز مسعود میوہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا ۔ ریسکیو 1122 لاہورکی ٹیم مرحوم کے جسد خاکی کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک تابوت میں بندکرکے سیالکوٹ لائی جہاں پر ریسکیو 1122سیالکوٹ کی ٹیم اور لواحقین نے نماز جنازہ ادا کی اور بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہلاکت 16 اپریل کو ہوئی تھی۔