• news

ڈسٹرکٹ سکائوٹس کے زیر اہتمام 200اساتذہ کی انسداد کرونا ٹریننگ مکمل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ سکائوٹس کے زیر اہتمام 200اساتذہ کی انسداد کرونا ٹریننگ مکمل،کمیونٹی لیڈرز کے طور پر عوامی آگاہی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر انسدادی مہم میں قائدانہ کردار ادا کریں گے تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد افضل شاہد کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی طرف سے گورنمنٹ سکولز اساتذہ کیلئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ محمد افضل شاہد کا کہنا تھا کہ اساتذہ شیوئہ پیغمبری کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں اور اُنکی کہی بات معاشرے میں بڑا وزن رکھتی ہے۔c

ای پیپر-دی نیشن