پابندی توڑنے پر جہلم، سیالکوٹ اوکاڑہ میں گاڑیاں بند، 100 سے زائد گرفتار
جہلم، اوکاڑہ، سیالکوٹ، کامونکے (نامہ نگاران، نمائندگان) لاک ڈائون کے دوران ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی مختلف خلاف ورزیوں پر جہلم 48، سیالکوٹ 14 اور اوکاڑہ میں 49 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاتعداد موٹرسائیکل اور رکشے اور دیگر گاڑیاں تھانے بند کردیں، 3 ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل کردی گئیں، دیگر شہروں میں بھی گرفتاریاں اور مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ سیالکوٹ کے نواحی علاقوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں نے دکانیں کھول لیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے49افراد گرفتارکرلئے،جبکہ 22موٹرسائیکل اور7رکشے بھی بند کردئیے پولیس تھانہ اے ڈویژن نے28گرفتار کرکے14موٹرسائیکل تھانہ بی ڈویژن نے15گرفتارکرکے8موٹر سائیکل اور7رکشے تھانے میں بند کردئیے ۔ رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جادہ چوک جہلم ،میدان پاکستان چوک اور مین بازار جہلم کا اچانک دورہ کیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ڈبل سواری کرنے والے 3افراد کو گرفتار کروا کر تھانہ بھجوا دیا جبکہ 3ریسٹورنٹس کو بند کروا دیاجبکہ ضلع پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 45ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ سیالکوٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوٹو سٹوڈیو و ہوٹل کھولنے اور ڈبل سواری کرنے والے چودہ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ افضال ، مدثر، زبیر مسیح، جیمز مسیح، وقاص، منور، شہریار، قمر، سجاول سلمان، مزمل، اللہ دتہ، فرقان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔ کامونکے میں موٹرسائیکلو ں پر ڈبل سواری کرنے والے چودہ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سیالکوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقوں میں لاک ڈائون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اکثر دکانیں بغیر اجازت کھل گئیں ،انتظامیہ مکمل ناکام ،پولیس موٹر سائیکل سواروں سے دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہی محکمہ مال اور ٹی ایم اے کا عملہ پرائس کنٹرول کی آڑ میںدکانداروں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔کئی دکانداروں کو رسید دیئے بغیر رقم وصول کی جارہی ہے۔