ڈاکٹر امجد چوہدری پمز میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) ہسپتال میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈاریکٹر کی اہم سیٹ پر تعیناتی کر دی گئی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے کرپشن کے الزامات سے فارغ کئے گئے ڈاکٹر امجد چوہدری کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے،ڈاکٹر امجد چوہدری پمز ہسپتال میں گریڈ بیس کے افسر ہیں ،ڈاکٹر امجد چوہدری پرشہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے اکاونٹ کے متبادل اپنی بیگم کے نام پر کھولے گئے اکاونٹ میں فنڈز ٹرانسفر کرنے پر رجسٹرار کی سیٹ سے ہٹایا گیا تھا ،مذکورہ اکاونٹ نیشنل بنک پمز میں کھولا گیا تھا،ڈاکٹر انجم جاوید کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوائنٹ ایگزیکٹو ڈاریکٹر کی سیٹ خالی ہوگئی تھی۔