یمنی حوثیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 100 بار خلاف ورزیاں
صنعاء (این این آٗی)یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کی ایک سو بار خلاف ورزی کی۔ باغیوں کی طرف سے مختلف مقامات پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد نے کہاکہ حوثیوں کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جب کہ عرب اتحاد کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے کرونا کی وبا کے موقعے پر جنگ بندی کے اعلان پر صدق دل سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ عرب ممالک اور یمن کی آئینی حکومت اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان پرعمل درآمد یقینی بنائے گی۔