• news

وقت بدل چکا ، ملک میں حقیقی عوامی حکومت ہے، زرتاج گل

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے کیونکہ اب ملک میں حقیقی عوامی حکومت ہے اور مستحقین کو جو بھی کفالت کے ذریعے دیا جا رہا ہے وہ انہی کا حق ہے، کوئی ان پر احسان نہیں۔ جمعہ کو ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ مستحقین کو جو بھی کفالت کے ذریعے دیا جا رہا ہے وہ انہی کا حق ہے، کوئی احسان نہیں ان پر، اسی وجہ سے ان کے چہروں پر خوشی و اطمینان ہے اور انہیں کیمرے کے سامنے آنے میں کوئی عار نہیں اور پاکستان میں ان کا حصہ انہیں ماضی میں نہیں دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن