چناب نگر‘ نہر میں شگاف‘ پانی آبا دیوں میں داخل‘گندم کی فصل تباہ
چناب نگر(نمائندہ خصوصی)چناب نگر کے نواح میں نہر میں شگاف پڑ گیا،سینکڑوں ایکٹر اراضی پر کھڑی گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ۔ موضع منگنا والہ لنک نہر کے بند میں شگاف پیدا ہو گیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پو رے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور پانی آبا دیوں و بستیوں میں داخل ہوگیا،اور پانی سینکڑوں ایکٹر اراضی پر کھڑی تیار فصل میں چلا گیا جس کے باعث ایک بڑی مقدار میں گندم کی تیار فصل تباہ ہو نے کے قریب ہے اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شگاف کو پر کرنے کے لئے ریسکیوکی ٹیمیں اور مقامی لوگ کوششیں کررہے ہیں ۔