• news

گرین ٹاؤن میںواساکے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2لڑکوں کو کچل ڈالا

لاہور( نامہ نگار)گرین ٹاؤن کے علاقے میںواساکے تیز رفتارٹرک نے بے قابو ہو کرموٹر سائیکل سوار دو لڑکوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ حادثہ میاں چوک کے قریب ہوا دونوں لڑکے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی شناخت16سالہ علی حیدراور15سالہ عثمان کے ناموں سے ہوئی ۔دونوں گرین ٹاؤن کے علاوہ میلاد چوک کے رہائشی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن