• news

مراد علی شاہ معاف کردویار ، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں،شہباز گل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر کورونا کے حوالے سے خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام عائد کیا انہوں نیاپنے ایک بیان میں کہا کہ مراد علی شاہ معاف کردویار، آپ اتنا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں، اتنی غلط بیانی کیوں؟کس مشن پر ہیں آپ؟ میں آپ کی نیت پرشک نہیں کرنا چاہتا لیکن جب آپ کے سارے بیان دیکھتا ہوں تولگتا ہے کہ آپ کسی مشن پر ہیں۔انہوں نیکہا کہ کورونا بہت خطرناک ہے درست، مگر غلط بیانی مت کریں، بعض اوقات ریکارڈ کو درست کرنا مجبوری بن جاتی ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ مراد شاہ نے جذباتی پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے بھوک سے مرتے کسی کو نہیں دیکھا، سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت نے بتایا کہ قحط سے سندھ میں1340 بچیغذائی کمی کے باعث جاں بحق ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن