پتنگ بازی:پولیس کی سیالکوٹ ،گجرات اور دیگر شہروں میں کارروائیاں،30گرفتار
سیالکوٹ+گجرات+کامونکے+فاروق آباد(نمائندہ خصوصی +نامہ نگاران)پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں میں 30پتنگ بازوں اور فروشوںکو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے 27 افراد کو گرفتار کرکے پانچ ہزار چار سو پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد کر لیں۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس نے پاک پورہ سے5ہزار150 پتنگیں،تھانہ نیکاپورہ پولیس نے 96، تھانہ کوتوالی پولیس 50 ، تھانہ مراد پور پولیس 50، تھانہ سمبڑیال پولیس 16، تھانہ بیگووالہ پولیس 5، تھانہ سبزپیر پولیس نے قصبہ معراجکے سے 5پتنگیں اور ڈور یں برآمد کی ہیں جبکہ مراد پور پولیس نے لطیف، ماڈل تھانہ کینٹ رضوان ،فیضان ،تھانہ ہیڈمرالہ پولیس عارف اور سعید ،تھانہ رنگپورہ پولیس نے ارسلان، وقار، ندیم، خضر، رمضان، عثمان، عارف، عبدالمتین، ذیشان، ہمایوں، زین، نبیل اور ابرار کو پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ ادھرگجرات سے پتنگ فروش گرفتار ‘209پتنگیں برآمد تھانہ بی ڈویژن نے پتنگ فروش عدنان کومحلہ غریب پورہ سے 205پتنگیں جبکہ تھانہ لاری اڈہ نے ملزم قاسم علی کوکٹھالہ سے گرفتار کرکے 4پتنگیں برآمد کیں، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔علاوہ ازیںکامونکے پولیس نے نوجوان کو 10 پتنگوں سمیت گرفتار کرلیا اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔دریںاثناء فاروق آبادسٹی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کے دوران 24 افراد کو گرفتارکرلیا ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔