• news

انسداد کا آرڈیننس تیار: گندم‘ آٹا‘ غیرملکی کرنسی چینی‘ چاول‘ سونا چاندی کی ترسیل سمگلنگ قرار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت قانون و انصاف سے انسداد سمگلنگ آرڈیننس تیار کر لیا۔ ان ڈیکلیئرڈ روٹس سے غیرملکی کرنسی‘ گندم‘ آٹا کی ترسیل کو سمگلنگ قرار دیدیا گیا۔ چینی‘ چاول سمیت دیگر اشیاء کی ترسیل بھی سمگلنگ ہو گی۔ ڈرافٹ کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے تحت ڈیکلیئرڈ روٹس سے ہی اشیاء کی ترسیل قانونی طور پر جائز ہو گی۔ سمگلنگ کرنے والے کو 14 سال قید کی سزا ہو سکے گی۔ کسٹم حکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکرٹری قانون کارروائی کریں گے۔ انسداد سمگلنگ آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں ہو گا۔ آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی‘ سونے اور چاندی پر بھی ہو گا۔آرڈیننس کے تحت سمگلرز کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہو سکے گی۔ سمگلرز کو وارنٹ کے بغیر بھی گرفتار کیا جا سکے گا۔ سمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا دس فیصد انعام دیا جائے گا۔ انسداد سمگلنگ سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن